• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلومی نے اسٹیج ڈراموں کا دور واپس لانے کا فارمولا بتا دیا


ماضی کے اسٹیج ڈراموں کی جانی پہچانی اداکارہ سلونی نے  اسٹیج ڈراموں کا دورِ واپس لانے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ عمر شریف، شکیل صدیقی اور روئف لالہ متحد ہو جائیں تو ماضی جیسے ڈرامے پیش کرسکتے ہیں۔

کئی سپر ہٹ اسٹیج ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والی منجھی ہوئی اداکارہ سلومی نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ماضی میں بہت محنت کرتے تھے، ایک ماہ تک ریہرسل کرتے تھے تب جاکر ہمارے ڈراموں کو دنیا بھر میں مقبولیت ملی، جبکہ آج تو دو دن میں ڈرامہ پیش کردیا جاتا ہے۔

سلومی نے بتایا کہ مجھے سید فرقان حیدر نے متعارف کروایا، انہوں نے شوبز کو کئی باصلاحیت فنکاروں سے نوازا مجھے سب سے زیادہ شہرتِ بکرا قسطوں پر ڈرامے سے حاصل ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں سلومی نے بتایا کہ میں کہیں نہیں گئی ، میرے مداح مجھے جلد ٹی وی ڈراموں میں دیکھیں گے، میں پہلے جیسے یادگارِ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین