• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔

گرمی کی لہرہفتے سے پیر تک رہے گی، اس دوران شہر کا درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کےمطابق ویک اینڈ پر دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ آج اور کل پارہ 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر قائد میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 24کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ہے۔

تازہ ترین