• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے لو سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن اور خطے ترقی اور خوشحالی کے لئے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔


بھارتی لوک سبھا انتخابات کے اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی جے پی اور اتحادیوں کو واضح برتری حاصل ہے، بی جے پی اور اتحادیوں کو 542 رکنی لوک سبھا میں 339نشستوں پر برتری حاصل ہے، کانگریس اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیوالائنس کو 97نشستوں پر برتری ہے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔

نریندر مودی نے کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر جیت گیا،ہم مل کر آگے بڑھیں گے، مضبوط اورمتحد بھارت کی تعمیرکرینگے۔

بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح برتری پر عالمی رہنماؤں نے بھی مودی کو مبارکباد دی ہے۔ چین، روس، افغانستان، سری لنکا، اسرائیل، جاپان اور نیپال کے سربراہان نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

تازہ ترین