• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اُن کی اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں سلمان خان کا کہنا ہے کہ ’’محترم وزیراعظم نریندر مودی کو فیصلہ کن کامیابی پر مبارکباد،بھارت کو مضبوط بنانے میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘


واضح رہے کہ بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کو لوک سبھا کی 542نشستوں میں سے 352پر سبقت حاصل ہے، حزب اختلاف کی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو 89 جبکہ 101نشستوں پر دیگر امیدوار آگے ہیں۔

تازہ ترین