آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان آئی ایم ایف ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں، مشاہداللہ

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعظم سمیت سب کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے جو  مصنوعی اور مسلط شدہ ہے،ملک9ماہ میں ہی اتنا پیچھےچلا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

کوٹ لکھپت جیل لاہورکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےمشاہد اللہ خان نےکہاکہ یہ ہمیں کرپٹ کہتے ہیں حالانکہ یہ سب کرپٹ اکٹھے ہوگئےہیں، انہوں نے پورے ملک کو تنگ کیا ہوا ہے، تیل ،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھاکرعام آدمی کا جینامحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو ملک پر لگاکر دکھا دیا ،وہ جب آئی ایم ایف میں گئے توآئی ایم ایف نے کوئی شرط نہیں رکھی مگر آج آئی ایم ایف نے اپنے ہی منشی بھیج دیئے،آئی ایم ایف کوبھی معلوم ہے کہ یہاں بے ایمان اور کرپٹ لوگ بیٹھےہیں۔

قومی خبریں سے مزید