• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:ریچھوں کے خاندان کا سڑک کنارے کھڑی کار پر قبضہ

مفت میں اگر بیش قیمت گاڑی کا مالک بننا ہو تو یہ صرف کسی انعامی اسکیم کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے لیکن یہ بات بھلا ان ریچھوں کو کون سمجھائے۔

جی ہاں امریکامیں سڑک کنارے کھڑی ایک کار کو خالی دیکھ کر ریچھوں کا یہ خاندان اندر جا بیٹھا اور گاڑی کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھا۔

ریچھوں نے اپنے طور پر گاڑی اسٹارٹ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن بغیر چابی کے گاڑی نہ چلنی تھی نہ ہی چلی۔کچھ دیر بعد ہی ریچھوں کا یہ خاندان گاڑی کا قبضہ چھوڑ کر اپنی منزل پر روانہ ہوگیا۔

تازہ ترین