• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ریکارڈ:پاکستان نے آسٹریلیا کو دو اعزازات سے محروم کیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو متعدد اعزازات حاصل ہیں ان میں سے ایک اس کے مسلسل ناقابل شکست رہنے کا بھی ہے لیکن پاکستان ٹیم کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ حیران کن نتائج دیتی ہے، گرین شرٹس نے میگا ایونٹ کے مہمات میں کینگروز کی جیت کا تسلسل توڑا تھا۔ دراصل 23مئی 1999کو لیڈز میں پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 10رنز کی شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے ایسی اونچی اڑان پکڑی کہ مسلسل 35 میچ جیتے، راہ میں 3 ورلڈ کپ فائنل بھی آئے۔ تینوں جیتے، جو ٹیم سامنے آئی۔ ہارتی گئی، اس کا یہ سفر پھر پاکستان نے ہی روکا۔ 2011کے ورلڈ کپ میں کولمبو میں پاکستان کے ہاتھوں ان کو 4 وکٹ کی ایسی شکست ہوئی کہ اس کے بعد وہ اس ایونٹ کا فائنل بھی نہ کھیل سکا۔
تازہ ترین