آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برلن(آئی این پی/شِنہوا)جرمنی کے جنوبی شہر میونخ میں گزشتہ روز دو ہائی سکولوں کو دہشت گردی کی دھمکیوں کے باعث فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ2سکول ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں ایک سکول نے دھمکی ملنے کے بعد فوری طورپر کلاسیں معطل کردیں اور سکول خالی کرادیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق ایک سکول کو ڈاک میں ایک پیکٹ ملا تھا میونخ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھمکیوں کی صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں