آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 14؍ربیع الاوّل 1441ھ 12؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جرمنی میں زیر حراست شامی خفیہ ادارے کا اہلکار رہا

برلن (این این آئی)جرمنی میں زیر حراست شامی خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کو رہا کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن عدالت انصاف نے تفتیشی طریقہ کار میں غلطیوں کی وجہ سے اس شامی شہری کی رہائی کے احکامات دئیے۔ عدالت کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزم کو اس کے حقوق کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ شامی خفیہ ادارے کا یہ اہلکار 2011ء سے 2012ء کے دوران دو افراد کی ہلاکت اور کم از کم دو ہزار افراد پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔ اسے رواں برس فروری میں حراست میں لیا گیا تھا۔

یورپ سے سے مزید