• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی مرحوم ملازمین کے ورثاء کو پنشن ادا کریگی

کراچی (اسد ابن حسن) ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن) نے کچھ عرصہ قبل پندرہ سال سے کم سروس کی بنیاد پر پنشنرز کے وارثات کو روکی گئی پنشن کو جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ادارے کے چیئرمین اظہر حمید نے اس بات کا فیصلہ کیا۔ ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس پنشن کا اجراء درست نہیں لیکن اس کے باوجود مرحوم پنشنرز کے ورثاء کو پنشن ادا کرے گی، التہ آئندہ کے لیے ای او بی آئی پندرہ برس کی ملازمت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی ادا کی جائے گی۔ جن ورثاء کو پندرہ برس سے کم سروس کی صورت میں پنشن مسترد ہوچکی ہے، ان کو فوراً ای او بی آئی دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین