• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اےملازمین کا برطرف کئے جانے کے خلاف دفتر پر دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈھائی سو عارضی ملازمین نے برطرف کئے جانے والے کے خلاف احتجاجاً ایس بی سی اے دفتر سوک سینٹرپردھرنا دے دیا ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صبح دس بجے سے شام تک دھرنا جاری رکھا ان ملازمین کو سابقہ ادوار میں رکھا گیا تھا جن میں زیادہ تر کا تعلق ایس بی سی اے حیدرآباد سے ہے یہ ملازمین چھوٹے گریڈ کے اور انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی سابق ڈائریکٹر جنرل منظورقادر کے دو رمیں ان کا ہر تین ماہ بعد رینول کیا جاتاتھا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل افتخارقائم خانی نے یہ کہہ کر ان کی ملازمت جاری رکھنے سے انکار کردیا
تازہ ترین