• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے پاکستانی بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا جو 1500کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی اور نیوکلئیر وار ہیڈ لے جاسکتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوخطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے،صدر اور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتاہے، شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین