• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی ٹیم میں پانچویں تبدیلی، سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا فارغ، نوید کا مران مقرر

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ‘اے پی پی)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ بچھاڑ‘سیکرٹری فنانس ڈویژن محمد یونس ڈھاگا کوعہدے سے ہٹا کر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیاگیاہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22کے آفیسر نوید کامران بلوچ کو نیاسیکریٹری فنانس ڈویژن جبکہ معروف افضل کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگایاگیاہے‘ مشیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر‘ گورنر اسٹیٹ بنک اورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈکے بعد حکومتی مالیاتی ٹیم میں یہ پانچویں بڑی تبدیلی ہے۔ ذ رائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران بعض ایشوز پر ان کا مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے اختلاف رائے پیدا ہوا جو بالآخر ان کی تبدیلی پر منتج ہوا۔ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن اور پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر نوید کامران بلوچ کو نیا سیکرٹری فنا نس ڈویژن لگا یا گیا ہے۔ پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن معروف افضل کو نیا سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرد یے ہیں۔ سیکر ٹری ریو نیو ڈویژن کا چارج اب چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو دیا جا ئے گا۔ چیئرمین اسٹیٹ لائف کی نئی تعیناتی وفاقی کابینہ کرے گی۔اے پی پی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یونس ڈھاگہ کو سیکرٹری خزانہ سے تبدیل کر کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین