• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال میں انفرااسٹر کچر کیلئے 371ارب روپے مختص کرنیکی سفارش

اسلا م آباد ( نمائندہ جنگ ) اے پی سی سی میں آئندہ مالی سال 2019-20کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں انفرااسٹر کچر کیلئے371ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس میں سے توانائی کے شعبے کے لیے 80ارب روپے ، ٹرانسپورٹ و کمیونکیشن کیلئے 200ارب روپے ، پانی کے شعبے کے لیے 70ارب روپے ، فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کیلئے 21ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،پی ایس پی ڈی کیلئے 925ارب روپے مختص کرنیکی سفارش،حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی ، دستاویزات کے مطابق سماجی شعبے کے لیے 94ارب روپے جس میںسے صحت و آبادی کے لیے 20ارب روپے ، تعلیم بشمول ایچ ای سی 32ارب روپے ، ماحولیات8ارب روپے ، ایس ڈی جیز پروگرام 24ارب روپے اور دیگر کیلئے 10ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 39ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے اضلاع 24ارب روپے ، سائنس و آئی ٹی 12ارب روپے ، گورننس کے لیے 3ارب روپے مختص کرنےکی سفارش کی گئی ، پیداواری شعبے کے لیے 12ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئ اس میں سے فوڈ و زراعت کے لیے 2ارب روپے ، صنعتوں کے لیے13ارب روپے ، نالج اکانومی اقدامات کے لیے13ارب روپے ، ایرا کے لیے پانچ ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، وزارت خزانہ کے پروگرام کے لیے 100ارب روپے، متبادل فنانسنگ ( پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروگرام) کے لیے 250ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اس طرح پی ایس پی ڈی کے تحت مجموعی طورپر 925ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی جس کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائیگی ۔

تازہ ترین