• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیکڑاون سے تیل ملنے کے امکانات12فیصدتھے‘تیل گیس کارپوریشن

اسلام آباد(اے پی پی‘آئی این پی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرزاہد منیر نے انکشاف کیا ہے کہ کیکڑا ون بلاک سے تیل وگیس کے ذخائر ملنے کی کامیابی کے امکانات صرف 12فیصد تھے‘ وزارت سمیت سب کو یہ بتایا گیا تھا‘رکن کمیٹی حنا ربانی کھر نے کہا کہ کیکڑا منصوبے پر ہمیں کیوں دو دو نفل پڑھائے گئےجبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جب کامیابی کے امکانات 12 فیصد تھے تواتنا بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کیا گیا جس پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ اتنا بڑھا چڑھا کر کمپنیوں کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا‘آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خواجہ ون کنویں کی کھدائی کے کام سے دستبرداری کے باعث 1224 ملین (ایک ارب 22کروڑ)روپے کے اخراجات ضائع ہوگئے۔جمعرات کو پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینرایاز صادق کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،وزارت قانون وانصاف،نجکاری اور پیٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے وزارت قانون کی سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ،سردار ایاز صادق نے کہا گرانٹس کی بہت بڑی رقم سرینڈر کی گئی ہے ،اتنی سیونگ کیوں ہوئی ہے ،جس پر وزارت قانون حکام نے کہا کہ آئندہ سے ہم کم گرانٹ مانگا کریں گے ۔

تازہ ترین