• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،موبائل کا پوچھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٞ موبائل کا پوچھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے رہائشی خالد محمود نے موبائل گم ہونے پر اپنے بیٹے ساجد محمود کو ڈانٹا، خالد کو شک تھا کہ بیٹے نےموبائل کسی لڑکی کو دیا ہے،بعد ازاں خالد چھت پر جا کر سو گیا کچھ دیر بعد بیٹے ساجد نے والد کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے نعش مردہ خانے جمع کروا دی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تازہ ترین