آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل21؍شوال المکرم 1440ھ 25؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخاب لڑے بغیر سنی لیونی اپنی جیت پر حیران بھارتی صحافی کی غلطی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نئی دہلی(جنگ نیوز) انتخاب لڑے بغیر سنی لیونی اپنی جیت پر حیران، بھارتی صحافی کی غلطی کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔بھارت میں لوک سبھاانتخابات کے ابتدائی نتائج متعدد بھارتی ٹی وی چینلز نے براہ راست دکھائے اور اس دوران کئی ٹی وی چینلز پر کچھ غلطیاں بھی ہوئیں،ایک بھارتی ٹی وی چینل پر الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران صحافی نے ریاست پنجاب کے حلقے گرداس پور کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سنی لیونی کو جیتنے والا امیدوار بتایاتاہم فوری طور پر صحافی نے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے صحیح امیدوار یعنی اداکار سنی دیول کا نام لیا اور بتایا کہ وہ اپنے حلقے سے دیگر حریف امیدواروں سے آگے ہیں،دراصل سنی دیول ریاست پنجاب کے حلقے گرداس پور سے بی جے پی کی ٹکٹ پر میدان میں اترے تھے اور انہوں نے اس حلقے سے دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا،سنی دیول کی جگہ سنی لیونی کو گرداس پور میں فاتح امیدوار قرار دیے جانے کی صحافی کا یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے ان کا خوب مذاق اڑایا،سنی

دیول کی جگہ سنی لیونی کو کامیاب امیدوار قرار دیے جانے کی یہ وڈیو خود اداکارہ نے بھی دیکھی جس کے بعد انہوں نے مختصر ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ وہ دیگر حریف امیدواروں سے کتنے ووٹوں سے آگے ہیں؟سنی لیونی کے ٹوئٹ پر کئی مداحوں نے جواب دیے اور ایک مداح نے جواب میں لکھا کہ اداکارہ 135 کروڑ بھارتی افراد کے دلوں پر راج کرکے آگے جا رہی ہیں،اسی طرح ایک اور صارف نے سنی لیونی کو جواب دیا کہ وہ 69 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں، ایک صارف نے تو سنی لیونی کو وزیر اعظم قرار دے دیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں