• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،دو طرفہ آمدو رفت معطل

کوئٹہ (این این آئی) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے سیلابی ریلا داخل پاک ایران دو طرفہ تجارت اور آمدو رفت معطل ہوگئی ۔ ایران جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ تفتان میں ایف آئی امیگریشن آفس کو جزوی نقصان پہنچا،سیلابی ریلے کی وجہ سے تاجروں کے لاکھوں روپے نقصانات پہنچا۔گزشتہ شب ایران میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلہ تفتان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے پاک ایران دو طرفہ تجارت اور آمدو رفت معطل ہوگئی۔
تازہ ترین