• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی’لاکھڑا کول‘میں غیرقانونی مائیننگ کرتی رہی،امتیاز شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ لاکھڑاکول (ضلع جامشورو) پاکستان منرل ڈولپمینٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کو 30 سالہ لیز پر دیا گیا تھا جس کی معیاد اپریل 2015 میں ختم ہو چکی تھی، پی ایم ڈی سی لاکھڑا کول میں غیرقانونی طور پر مائیننگ کر رہا تھا۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لاکھڑا کول مائیننگ میں کسی مزدور کو بے روزگار نہیں کیا گیا ،سندھ ہائی کورٹ نے 2018-12-20 کو پی ایم ڈی سی کو کول مائیننگ کا کام روکنےکا حکم دیا تھا، مگر کمپنی نے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھدائی کا کام جاری رکھاجس کی وجہ سے گذشتہ چند روز قبل ایک ناگہانی حادثہ پیش آیا جس میں 5 معصوم جانیں ضایع ہو گئیں انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت حکومت سندھ مجوزہ زمین کی جلد از جلد قانونی طریقے سے بڈنگ کرے گی پی ایم ڈی سی نے خود کو فائدہ دلانے کے لئے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی جس میں میڈیا کو غلط بیانی کرتے ہوئے گمراہ کیا گیا وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ کسی بھی مزدور کو بے روزگار کرنا پیپلز پارٹی کا منشور نہیں ہے،لاکھڑا کول میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثا کے لئے میں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے 25 لاکھ روپے فی خاندان مدد کرنے کی سفارش کی ہے۔
تازہ ترین