• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھڑا کول میں 18ویں ترمیم پر زبر دستی عمل شروع کرا دیا گیا

جامشورو(نامہ نگار)سندھ کول مائینزنے لاکھڑا کول میں 18ویں ترمیم پر عمل درآمد زبر دستی شروع کرا دیا وفاقی آفسران لاکھڑا کول مائین سے غائب وفاقی افسران پر کوئلہ چوری کے مقدمات،لاکھڑا کول ڈولپمنٹ کمپنی پر سندھ لاکھڑا کول مائینز کمپنی کادیگر کنٹریکٹر کے ہمراہ پولیس کی مدد سے قبضہ ملازمین سے چلان چھین لئے گئے پی ایم ڈی سی اور ایل سی ڈی سی کی لیز سندھ کول مائینز کمپنی نے کینسل کر کے دوسری کمپنی کو الاٹ کر دی ،ملازمین کو بھگا دیاگیا،جبکہ پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن لاکھڑا کول مائننگ پراجیکٹ بھی سندھ کول مائینز کمپنی نے بند کر ادیا ہزاروں ملازمین بے روز گار ملازمین کا احتجاج پولیس نے تمام مائینوں کو سیل کرتے ہوئے قبضہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ منسٹری آف مائین اینڈ منرل ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر سندھ کول مائینز اتھارٹی کی جانب سے جامشورو میں لاکھڑا کول مائین میں پی ایم ڈی سی اور ایل سی ڈی سی کمپنیوں مین 18ویں ترمین پر عملدآمد کراتے ہوئے کام شروع کیا اور پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے وفاقی پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن لاکھڑا کول مائننگ پراجیکٹ کو کام سے روک دیا جس پر پی ایم ڈی سی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پی سی 8126دائر کی جس پر سماعت جاری ہیں۔
تازہ ترین