• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ،پانی کی قیمتوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے پانی کی قیمتوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبے اگلی سماعت پر پانی کے بلوں کے حوالے سے بنائے گئے میکانزم کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں حکومت کمپنیوں کی کپیسٹی کی بجائے پروڈکشن کے حساب سے بلنگ کرے، پنجاب حکومت صوبے بھر میں کمپنیوں کے میٹرز پر انحصار کی بجائے اپنے میٹرز لگائے، بلنگ میکانزم پر تجاویز کی رپورٹ سپریم کورٹ کے علاوہ کسی اور عدالت میں پیش نہ کی جائے، عدالت نے قراردیا کہ پانی کے بلوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل رہے گا، بلنگ سے حاصل رقم اکاونٹس میں رہے گی لیکن استعمال نہیں ہو گی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانی کے کمرشل چارجز پر نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی تو جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نوٹیفکیشن کیسے معطل کیا؟ نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں، معاملہ سپریم کورٹ میں تھا اس لئے ہائیکورٹ کا آئین کے آرٹیکل 199 کا اختیار ختم ہو گیا تھا۔
تازہ ترین