• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو،بجلی ٹاور گرا کر سامان چوری کرنیوالا تخریب کار گروہ گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو، خانوٹ اورسیہون پولیس نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی 500کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے ٹاور گرا کر سامان چوری کرنے والے 9افراد پر مشتمل تخریب کار گروہ گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ،ٹرانسمیشن لائنوں پر تخریبی کارروائیوں سے ادارے کو 750ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں این ٹی ڈی سی کے شعبہ ایسٹ مینجمنٹ سائوتھ ریجن میں 500کے وی دادو۔پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن اور 500کے وی چائنا پاور حب جنریشن کمپنی ۔جامشورو ٹرانسمیشن لائن پر تخریب کاری کی 3کارروائیوں میں 5ٹاورز گرائے گئے ۔ یہ کارروائیاں ضلع جامشورو پیش آئیں ۔
تازہ ترین