• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میں آنے والوں نے اب تک کچھ ٹھیک نہیں کیا،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جھوٹے وعدے کر کہ حکومت میں آنے والوں نے اب تک کچھ ٹھیک نہیں کیاجو ڈالر 104 میں ملتا تھا اب وہ 154 کا ہوگیا ہے جسکی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے اور روپے کی قدر کم ہونے سے لوگوں کے کاروبار ختم ہوگئے ہیں،کاروباری حضرات صبح کو جب جاگتے ہیں تو ایک رات میں ہی کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہوتا ہے.انہوں نے کہاکہ جو گھر پہلے دس ہزار میں چلتا تھا اب اکیس ہزار میں چل رہا ہے آمدنی میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہے، جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی، ان کے حالات بد سے بدتر ہوتے جاتے ہیں لہذاظالم صرف وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اگر تم ظلم کے آگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم کو اور مضبوط کرو گے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر کے تحت منعقد افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے وائس چیئرمین اشفاق منگی اور نیشنل کونسل کی رکن آسیہ اسحاق،کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر آصف حسنین، جوائنٹ انچارج اور ممبر نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے انچارج آفاق جمال، دیگر ڈسٹرکٹ ممبران اور ہزاروں کی تعداد میں علاقے کر عمائدین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین