• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بنک اکائونٹس کیس ، نمر مجیدکا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ جعلی بنک اکائونٹس کیس میں ملزم خواجہ نمر مجید پر عائد سفری پابندیوں اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر محمود نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔ 
تازہ ترین