کھٹمنڈو(جنگ نیوز)امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اور واقعے میں بھارتی خاتون کوہ پیما بھی ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں دنیا کی بلند تر چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔