• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز میں بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ مالی سال میں 50کروڑ مختص ،بن قاسم انڈسٹریل پارکس کو فوری بجلی فراہم کی جائیگی، فوری طور پر آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد کراچی میں بن قاسم انڈسٹریل پارکس کے خصوصی صنعتی زون کو بجلی فراہم کی جائیگی ، اس حوالے سے مشیرا مور تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائو د اور وزیر بجلی عمرایوب کی مشترکہ زیر صدار ت میں اجلاس ہوا، جس میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی اور گیس کی فراہمی کا فیصلہ لیا گیا اس حوالے سے کراچی میں بن قاسم انڈسٹریل پارک اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کو بجلی کی فراہمی کی جائیگی ، وزیر بجلی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ بن قاسم انڈسٹریل پارک کو فوری بجلی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین