• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بونس نہ ملنے پر میٹرو بس عملہ کی ہڑتال، سروس معطل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پاکستان میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈی اسلام آباد کے ڈرائیوروں اور دیگر عملہ نے جمعرات کو ہڑتال کی جس کے باعث میٹرو سروس بند ہو گئی ۔ میٹرو بس عملہ نے سیکرٹریٹ اسٹیشن پربسیں کھڑی کر کے احتجاج کیا۔ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بونس نہ ملنے پر انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں دینے، ملازمین کو برطرف کرنے کےخلاف اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کررہے تھے۔
تازہ ترین