آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ21؍محرم الحرام 1441ھ 21؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے دو ملزموں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے دو ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے تیسرے ملزم کی درخواست بریت منظور کرلی۔ عدالت نے دو کلو آئس سعودی عرب سمگل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ملزم مخلص تاج کو 32ماہ قید سوا لاکھ روپے جرمانہ اور 110گرام ہیروئن برآمد ہونے پر پکڑے جانے والے ملزم فیصل ندیم کو ساڑھے پانچ ماہ قید دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے تیسرے کیس کے ملزم میاں خالد کو بری کر دیا۔

اسلام آباد سے مزید