• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکنی تیتر پالنے پر لائسنس کی شرط ختم کرنے کافیصلہ

لاہور (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز محمد سطبین خان کی زیر صدارت محکمہ وائلڈ لائف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کیپٹن (ر) سہیل اشرف سمیت محکمہ وائلڈ لائف کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دکنی تیتر پالنے پر لائسنس کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کالے تیتر اور بھورے تیتر رکھنے کے لائسنس کا دورانیہ بھی 5 ہزار سالانہ سے بڑھا کر5 ہزار 5 سال کےلئےکیے جانے پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین