• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹنے والے چھوٹو گینگ کے چار لڑکے گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انڈسٹریل پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹنے والے چھوٹو گینگ کے چار لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے جبکہ ایک فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر جمعرات کی صبح چار لڑکے ایک گیراج کا شٹر کاٹ رہے تھے کہ وہاں موجود چوکیدار نے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین لڑکوں کو گرفتار کر کے کٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا جبکہ چوتھا ساتھی فرار ہو گیا پولیس بتایا کہ گرفتار ہونے والے لڑکوں کی عمریں 15سے 17سال ہیں جنہوں نے چھوٹو گینگ کے نام سےایک گروپ بنایا ہوا ہے جو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان لوٹتے ہیں چوتھے ساتھی کی گرفتار ی کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین