• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی مسلم باغ کے روئیے کیخلاف وکلا کا آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی نے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کی جانب سے وکلاء کے ساتھ غلط رویے اور بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف آج عدالتوں کی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ بار کا اجلاس محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں معراج ترین، خوشحال کاسی،منظور احمد کاکڑ، عبد الجبار موسیٰ خیل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کی جانب سے وکیلوں کے ساتھ غلط رویے کی مذمت کی گئی اس کے علاوہ قربان علی ایڈووکیٹ کے ساتھ کلائنٹ کی جانب سے بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف آج جمعہ کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور ذمہ دار حکام سے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین