• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور لوڈنگ اور بغیر روٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اوور لوڈنگ اور بغیر روٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا،سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے 70کمرشل گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 85ہزار روپے جرمانے کئے، ٹیم نے شہر کے داخلی راستوں پرناکہ بندی کی،اس دوران 10کمرشل گاڑیوں کو تھانہ بند بھی کیا گیا، سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی صورت مسافروں کی جان خطرے میں نہیں ڈالے گی اور کسی ٹرانسپورٹر کو ایل پی جی سلنڈرز اور اضافی تختے لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
تازہ ترین