• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن نے40 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لئے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نےبھکاریوں کیخلاف گرینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 40 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لئے گئے، ریسکیو آپریشن کینٹ بازار، گلگشت، بوسن روڈ ،جنرل بس اسٹینڈ، گلشن مارکیٹ اور شہر کے مختلف علاقوں میں میں کیا گیا، ان بچوں میں 11 سالہ مبشر، 13 سالہ شاہد، 13 سالہ سرفراز، 10 سالہ شیراز، 13 سالہ حمزہ، 12 سالہ عبداللہ،13 سالہ زبیر، 12 سالہ عبدالرحمن، 10 سالہ علی رضا، 9 سالہ عاطف، 9 سالہ فرحان 13 سالہ فہیم ،13 سالہ شاہد، 7 سالہ بابر، 9 سالہ صابر، 8 سالہ ساجد، 10 سالہ طارق، 14 سالہ محسن، 10 سالہ رضوان، 8 سالہ فیضان، 12 سالہ سہیل، 13 سالہ عبداللہ ،11 سالہ رئیس، 7 سالہ صغیر، 7 سالہ دلاور، 9 سالہ تنویر، 6 سالہ دلدار، 8 سالہ عثمان، 13 سالہ رضوان، 10 سالہ نصیب اللہ، 12 سالہ وقاص ،9 سالہ شعیب، 11 سالہ عفیف، 7 سالہ کَرن،7 سالہ زندگی، 5 سالہ طاہر، 4 سالہ راول، 7 سالہ طلحہ، 11 سالہ عمران، 11 سالہ روباج شامل ہیں، بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین