آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یوم حضرت علی ؓ، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائیگی

ملتان(سٹاف رپورٹر) 21رمضان المبارک یوم حضرت علی ؓکے حوالے سے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اس سلسلے میں سی پی او عمران محمود نے لائسنسداروں حسن رضا مشہدی ، طالب پرواز ،شجر حسین، صدر الدین گیلانی ، سعید سیال ،شفقت حسنین بھٹہ ،ملک امجد وینس، وسیم خان گنڈا پور، یسیٰن خان اور دیگر سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی ، سی پی او نے یومِ حضرت علی ؓ پر سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں، دریں اثناسی پی او نےشجاع آباد،جلالپور پیروالہ کی قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں یوم علیؓ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،انہوں نےکہا کہ وہ آج امام بارگاہوں کا خود دورہ کریں گے ۔

ملتان سے مزید