• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سالانہ 3500خواتین فیسٹولاکا شکار ہوتی ہیں:ڈاکٹر عبدالغفار، پروفیسر شاہد رائو

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیسٹولا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ شعبہ یورالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد رائو نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی اور ناتجربہ کار اتائی ڈاکٹروں سے ڈلیوری کروانے پر فیسٹولا کا مرض لاحق ہوتا ہے ،پاکستان میں سالانہ 3500 خواتین فیسٹولا کا شکار ہورہی ہیں، مرض کے دوران خواتین کا پیشاب غیرارادی طور پر نکل جاتا ہے جو جسمانی ذہنی اذیت کا باعث بنتاہے، نشتر ہسپتال میں سالانہ 70 سے 80 مریضوں کا آپریشن کیا جاتا ہے، جس میں یو ایس ایڈ کا تعاون شامل ہوتا ہے، پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمران حیدر ، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر طاہر رشید، ڈاکٹر عمران شیخ اور ڈاکٹر فاران اسلم بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین