• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی گاڑیاں اوورسپیڈنگ سے گریز، روڈ ڈسپلن کی پابندی کریں:ایس پی موٹروے پولیس

ِملتان( سٹاف رپورٹر)ایس پی موٹروے پولیس ندیم ا شرف وڑائچ نے جنرل بس سٹینڈ سٹی ٹرمینل پر موٹروے پولیس کے افسران اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ڈرائیورز کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑی گاڑیوں کی تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی پر ڈرائیور کا کنٹرول نہیں رہتا اور سپیڈنگ اور شارپ کٹنگ کی وجہ سے گاڑی کے الٹ جانے یا کنٹرول سے باہر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس سے نا صرف گاڑیوں کے مالکان مالی طور پر متاثر ہوتے ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوتاہے جس پر قابو پانا بہت ضروری ہے، بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات روڈ ڈسپلن کی پوری طرح پابندی کیا کریں،لین ڈسپلن کا خیال کیا کریں اور اوورٹیکنگ کرتے وقت درست اشارہ کے استعمال کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ آپکی گاڑیاں اور ان پر لگے ہوئے موٹروے پولیس کے مختلف پیغاماتی سٹیکرز لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں ،اس موقع پر بس مالکان اور ڈرائیورز نے سیکٹر کمانڈر کو اپنے مسائل سےآگاہ کیا ،بعدازاں افطار کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین