• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا دورہ، ایس ایچ او سیتل ماڑی کو شوکاز، 2غیر حاضر ملازمین معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او عمران محمود نے رمضان بازارمدنی چوک کا دورہ کیا،انہوں نے انتظامی امور اور سکیورٹی کے اقدامات کو چیک کیا اور تمام ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ رمضان بازار کے لئے پارکنگ کے انتظامات کو بھی چیک کیا اورٹریفک کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے وارڈنز کو بھی خصوصی ہدایت دی،انہوں نے تھانہ سیتل ماڑی، پولیس چوکی لاری اڈا کا بھی دورہ کیا اورریکارڈ چیک کیا، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی، محرر اور چوکی انچارج کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر2ملازمین کو معطل کر دیاجبکہ ایس ڈی پی او نیو ملتان سے وضاحت طلب کر لی، سی پی او نے کہا ہے کہ محکمہ میں کسی قسم کی غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین