• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کے وارنٹ،گرفتار کر کے آج پیش کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے مختلف مقدمات میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، تھانہ اینٹی نارکوٹکس کےسب انسپکٹر ارسلان عارف،ہیڈ کانسٹیبل سجاد حیدر اور 3کانسٹیبلوں محمد اشفاق، جعفر عباس اور اسلم کو گرفتار کر کے آج پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نےپولیس تھانہ نیو ملتان کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے اپنی حدود میں کام کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملتان کی سمعیہ بی بی بی نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے زیادتی کے ملزم فہیم عرف بہادر علی کی عبوری ضمانت میں تھانہ چہلیک پولیس سے 27 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، سیشن عدالت نے منشیات کے ملزم ممتاز گل کو جرم ثابت ہونے پر 9 ماہ قید 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک ماہ جیل قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیز رفتاری کے ملزم اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ، بجلی چوری کے ملزم اظہر عباس کو ایک سال کیلئے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دیا ہے، جبکہ مختلف مقدمات میں 4 ملزموں صدیق، عمر دراز، سجاد احمد اور عبد الرزاق کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزم عمردراز کا طبی معائنہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست بھی عدالت نے منظور کر لی دریں اثنا ملتان کی کنیز بی بی کی درخواست پر اسے دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین