• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز کاآپریشن،106بجلی چورپکڑے گئے،25لاکھ جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں106بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ68ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ 19ہزار روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، دریں اثنا ملتان پولیس نے میپکو حکام کی  درخواستوں پر 7 بجلی چوروں کے خلاف  مقدمات درج  کر  لئے ہیں ، دریں اثنا میپکو ڈی جی خان سرکل نے13اکتوبر 2018 ء سے21مئی تک 7 ماہ میں بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم میں5588افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو95لاکھ یونٹس چوری کرنے پر10کروڑ42لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ بجلی چوروں سے2 کروڑ7لاکھ روپے وصول ۔ 4226افراد کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ،335بجلی چور موقع سے گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین