• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نام سے نئی کمپنی بنانے کی تجویز مسترد

پشاور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے انڈس الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نام سے نئی کمپنی بنانے کی تجویز کو حکومت کی غیر دانشمندانہ اور ملک و قوم دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے گذشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں اپنے زیر صدارت منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی‘ نصیر اللہ مہمند‘ ناصر خان‘ محمد حسین‘ شفیع اللہ‘ یونس شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے واضح کیا کہ ادارہ پسکو اور ٹسکو میں اس وقت مختلف کیٹیگریز کے ہزاروں کی تعداد میں آسامیوں خالی ہیں۔ مال خسارے کی وجہ سے حکومت بھرتی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ دوسری جانب انڈس کمپنی کے نام سے نئی کمپنی بنانے سے واپڈا کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ قبائلی علاقہ جات کو باقاعدہ ضلع کا درجہ دینے کے بعد ٹسکو کا نام تبدیل کرکے انڈس الیکٹرک سپلائی کمپنی رکھا جائے۔ تاکہ واپڈا کے مال اور انتظامی امور پر قابو پایا جاسکے۔
تازہ ترین