• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج عظیم اللہ مشوانی نے چرس سمگل کرنے کے الزام میں گر فتا ر ملزم ذوہیب کو کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم سنیل مسیح (موجود ذوہیب)پر الزام تھا کہ انہوں نے 13دسمبر 2017کو پولیس سٹیشن چمکنی کے حدود میں موٹر کار کے ذریعے 20کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش کی جسے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے انیٹلی جنس ونگ نے گرفتارکرلیا‘ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ابھی تک اس کیس کا ایک بھی سرکاری گواہ عدالت میں گواہی کیلئے پیش نہیں ہورہا عدا لت نےدلا ئل مکمل ہو نے پرملزم کو رہا کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دیئے ۔
تازہ ترین