• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس کا آپریشن ‘ 15 کنڈوں کو ہٹایا ، 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاور سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ورسک 2سب ڈویژن کی ٹیموں نے خالد خان ایس ڈ ی اوکی زیرنگرانی رات کو گیارہ کے وی پجگی فیڈر کے علاقوں گڑھی صحبت خان اورپجگی میں گرینڈ آپریشن کیا جس میں 15کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 2افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین