• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 لوگ جاں بحق

جامشورو کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی جامشورو توقیر نعیم کے مطابق واقعہ رات گیے کوٹری کے علاقے خدا کی بستی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی غلام شبیر برفت اور گل بیگ برفت جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کلاشنکوف کے ذریعے کی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق دونوں بھائی ٹرانسپورٹرز تھے واقعہ بظاہر دشمنی لگتا ہے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

تازہ ترین