• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سجدۂ سہوکی ضرورت اوراس کا طریقہ…!

سوال: سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک)

جواب: نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کاتکرارکیاجائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیاجائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاًخاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائےتو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہوکیاجاتا ہے۔تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات،درودشریف اوردعاپڑھ کردائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے،ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتےہیں۔(ہندیہ1/125،126)

تازہ ترین