آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر: برہان وانی کا قریبی ساتھی شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے برہان وانی شہید کا ساتھی شہید ہو گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید کشمیری کی شناخت ذاکر موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاکر موسیٰ آزادی پسند کشمیری رہنما شہید برہان وانی کا قریبی ساتھی تھا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا۔

گزشتہ روز بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں پٹرولنگ پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے سے اُڑا دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید