روس اگلے ہفتے افغانستان سے متعلق ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں افغان رہنماؤں اور طالبان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
ماسکو میں یہ اجلاس 27 مئی کو افغان روس کے 100 سالہ تعلقات مکمل ہونے پر ہو رہا ہے جس میں افغانستان کے سابق صدر سمیت دیگر رہنماؤں اور طالبان ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا، افغان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہیں ایک بھی کوشش امن کیلئے مددگار ہوگی کیونکہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب افغان حکومت نے اجلاس پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔