معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کااضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دہائی بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔