آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سعودی عرب کےشہروں نجران، الباحا،مکہ ریجن اور مدینہ منورہ ریجن کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کےسبب کئی علاقوں میں شدیدمسائل کاسامناہے۔

بارش سے سب سے زیادہ صوبہ نجران متاثرہے جبکہسبت العلایا شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں، وادیاں، زیر آب آگئیں۔

شمالی کمشنری میں چٹانیں گرنے سے سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کرنا پڑاجبکہ حکام نے بلڈوزر کے ساتھ چٹانیں ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے ۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں سے سیروتفریح کیلئے وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے کی سختی سے ممانعت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید