آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کرنے والے کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق نیپالی ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے گزشتہ روز ماؤنٹ ایورسٹ پر تین کوہ پیماؤں کی اموات ہوئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد7 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں 2 کوہ پیماؤں کا تعلق بھارت سے ہے، دونوں کوہ پیما چوٹی سرکرنے کےبعد واپسی کے راستے میں دم توڑ گئے، جبکہ بدھ کو بھی ایک بھارتی اور ایک امریکی کوہ پیما ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ہمالیہ ریجن میں ایورسٹ سمیت دیگر چوٹیوں کو سر کرنے کے لئے اپریل سے مئی کے آخر تک موسم سازگار رہتا ہے، جس کے باعث چوٹی سر کرنے والوں کا رش ہوتا ہے اوراس دوران چوٹی سر کرنے اور واپسی کےخطرناک راستے میں طویل انتظار کے باعث کوہ پیما ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں