آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عید پر زائد کرایوں کا معاملہ،سندھ حکومت بس اڈوں کی مانیٹرنگ کریگی

سندھ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے بس اڈوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے سندھ بھر میں اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کہ خلاف انتظامیہ اور پولیس کو کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اویس شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کراچی سےمختلف شہروں کو جانے والی مسافرگاڑیوں میں کسی بھی مسافرسےاضافی کرایہ نہ لیا جائے ۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام کمشنرز، ڈ ی سی، اور آرٹی کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، مٹھی، میرپور خاص، ٹھٹہ، بدین سمیت تمام اضلاع کےافسران کو اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرکے روزانہ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

اویس شاہ نے بتایا کہ ہم نے کراچی ٹول پلازہ کے قریب مختلف شہروں کو جانے والی اضافی کرایہ لینے والی 40 سے زائد مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ، یہ کارروائی مسافر کوچز، بسز اور وینوں کے خلاف کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑیوں کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والے کئی مسافروں کو 40 ہزار روپے واپس کروادیے گئے، جبکہ اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 27 ہزار کے قریب جرمانہ عائد کیا گیا۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر عموماًکراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیاں مسافروں سے زائد کرائے وصول کرتی ہیں جس کے باعث اس بار سندھ حکومت کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید